سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی صوبے کے سکولوں میں نئے داخلوں کے لیے ایڈمشن ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت

داخل ہونے والے تمام نئے طلبہ کا ڈیٹا سیس پر اپ لوڈ کیا جائے گا

بدھ 1 جولائی 2020 23:52

راولپنڈی ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے بھر کے سکولوں میں نئے داخلوں کے لیے ایڈمشن ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کردی،داخل ہونے والے تمام نئے طلبہ کا ڈیٹا سیس پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے،سکولوں میں داخلوں کے لیے ایڈمشن ڈیسک قائم کیے جائیں گے اور سکولوں میں داخل ہونے والے تمام نئے طلبہ کا ڈیٹا سیس پر اپ لوڈ بھی کیا جائے گا۔

نئی داخلہ مہم کیلئے سکول سربراہان گیٹ پر بینرز آویزاں کریں گے اور داخلوں کے لیے آنے والے طلبہ کو کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروائیں گے۔حکام کی جانب سے نئے داخلوں کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا سرپرائز وزٹ بھی کیا جائے گا،کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرانے پر متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف کاروائی کی جائے گی،داخلہ مہم کا سلسلہ سکول کھلنے تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں