ڈینگی اور کورونا وبائی امراض ہیں جنھیں عوام کے تعاون سے شکست دی جا سکتی ہیِ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

بدھ 1 جولائی 2020 23:52

راولپنڈی ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق نے کہا ہے کہ ڈینگی کی وبا پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام تر ذمہ داری بخوبی نبھا رہی ہے، ڈینگی اور کورونا وبائی امراض ہیں جنھیں عوام کے تعاون سے شکست دی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق نے گلستان کالونی راولپنڈی کا دورہ کرکے جاری انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے خود جا کر لوگوں کے گھروں کو چیک کیا اور ان سے ڈینگی ٹیموں کارکردگی کے بارے دریافت کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں سمیت اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ ڈینگی کی افزائش کو روکا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں