پچھلی حکومتیں35 سال میں جو کام نہ کرسکیں ہم نی35 دنوں میں کردیا،غلام سرور خان

وزیر اعظم نے کوروناوبا کے دوران دنیا کا سب سے بڑا150 ارب روپے کا سوشل پروٹیکشن پروگرام دیا،راولپنڈی میں 50ارب روپے سے زائد کے لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ سمیت مجموعی طور پر650ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کئے گئے،وفاقی وزیر ا*ٹائیگر فورس کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے، فورس کے نوجوان اپنے وسائل اور وقت قوم کو دے رہے ہیںجو کام سرکاری اہلکاروں سے مشکل سے لیا جاتا تھا وہ ٹائیگر فورس خوش دلی سے کر رہی ہے،تقریب سے خطاب

ہفتہ 4 جولائی 2020 19:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) ہوا بازی کے وفاقی وزیرغلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے کوروناوبا کے دوران پاکستان کو نہ صرف دنیا کا سب سے بڑا150 ارب روپے کا سوشل پروٹیکشن پروگرام دیابلکہ راولپنڈی میں 50ارب روپے سے زائد کے لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ سمیت مجموعی طور پر650ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کئے پچھلی حکومتیں جو کام 35سالوں میں نہ کر سکیں ہم نے 35مہینوں میں کر دکھایا پاکستان 2030 تک دنیا کی 5بڑی معاشی قوتوں میں شامل ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز راولپنڈی میںوزیر اعظم ٹائیگر فورس کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی ، تحریک انصاف کے رہنمابریگیڈئیر (ر) طارق زمان، ٹائیگر فورس راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر عدیل احمد قریشی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انور جپہ اوراسسٹنٹ کمشنر صدر راولپنڈی منصور احمد قاضی نے بھی شرکت کی غلام سرور خان نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے اراکین مشکل حالات میں عوامی فلاح کا کام کر رہے ہیں ٹائیگر فورس رمضان سے مصروف عمل ہے اور کورونا وبا سے نجات کے لئے سرگرم ہے ٹائیگر فورس کے لئے لاکھوں نوجوانوں نے اپنے نام لکھوائے عمران خان نے کورونا کے دوران دنیا کا سب سے بڑا150 ارب روپے کا سوشل پروٹیکشن پروگرام دیادنیا کی معیشت تباہ ہو چکی مگر پی ٹی آئی حکومت نے 650 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کئی50ارب روپے سے زائد کے منصوبے لئی ایکسپریس اور رنگ روڈ راولپنڈی کے عوام کے لئے منظور ہوئے جو پچھلی حکومتیں راولپنڈی کے لئے 35سالوں میں نہ کر سکیں ہم نے 35مہینوں میں کیا پاکستان 2030 تک دنیا کی 5بڑی معاشی قوتوں میں شامل ہو گاانہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے فورس کے نوجوان اپنے وسائل اور وقت قوم کو دے رہے ہیںجو کام سرکاری اہلکاروں سے مشکل سے لیا جاتا تھا وہ ٹائیگر فورس خوش دلی سے کر رہی ہے تحریک انصاف کی حکومت اور قوم نے جس طرح کورونا وبا کا سامنا کیا وہ اپنی مثال آپ ہے ڈاکٹرز، میڈیکل ورکرز، پولیس،انتظامیہ اور ٹائیگر فورس فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیںکورونا کی وجہ سے اموات اور صحتیابی میں پاکستان باقی دنیا سے بہتر ہے حکومتی پالیسیوں اور بہتر ایس او پیز کی وجہ سے اموات کم اور صحتیابی کی شرح بہتر رہی کورونا کنٹرول کے لئے راولپنڈی کی انتظامیہ نے بھر پور کردار ادا کیاوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے انہوں نے بھی اس بیماری کا مقابلہ کیاانہوں نے کہا کہ یو تھ آگے بڑھنے کا جذبہ رکھتی ہے، ناممکن کو ممکن بنا سکتی ہے ٹائیگر فورس کا ہر رکن مصیبت کی گھڑی میں ایدھی والا کام کر رہا ہے ٹائیگر فورس مشکل وقت میں خدمت خلق کر رہی ہے جب لیڈر ٹھیک ہو تو ہر چیلنج پر قابو پایا جا سکتا ہے مشکلات مصنوعی ہیںمافیاز کے خلاف ٹائیگر فورس بھی طاقت ہے ٹائیگر فورس غریب کی آواز ہے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے سب ٹائیگرز یہاں پر موجود ہیں کورونا ٹائیگر فورس نے دکھی انسانیت کی خدمت کر کے وزیر اعظم عمران خان کی آواز پر لبیک کہا کرونا ٹائیگر فورس نے اپنے آپ کو خدمت خلق کے لئے وقف کر دیا کرونا وائرس کے باعث اب بھی لوگ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں فرنٹ لائن کام کرنے والے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل اسٹاف،پولیس،ضلعی انتظامیہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ہمارے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ سے عبور کر گئی راولپنڈی ضلع کی انتظامیہ نے جان فشانی سے کام کیا،کورونا وائرس اب بھی موجود ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں