آئیسکو نے مون سون کے دوران صارفین کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی

ہفتہ 4 جولائی 2020 20:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (آئیسکو)نے مون سون کے دوران ’’ احتیاط اپنائیں ، زندگی کو محفوظ بنائیں ‘‘کے عنوان سے صارفین کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے بجلی کے متعلق احتیاطی تدابیر بارے آگاہی میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین بارش خصوصا مون سون کی بارشوں کے دوران مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں بجلی کی تنصیبات جیسے کے بجلی کی تاروں کھمبوں اور ٹرانسفارمر سے دور رہیں گیلے ہاتھوں اور ننگے پاوں برقی آلات کو ہرگز نہ چھوئیں بجلی کی تاروں کے نیچے یا قریب کسی قسم کی تعمیرات سے گریز کریں جانوروں کو بجلی کے کھمبوں اور ٹرانسفارمرز کے نیچے ہرگز نہ باندھیں کپڑے سوکھانے کے لئے دھاتی تار کی بجائے رسی کا استعمال کریں کہیں بھی بجلی کی ٹوٹی تار دیکھیں تو اس کی فوری اطلاع متعلقہ آئیسکو کے دفتر کو دیں صارفین شکایات کے اندراج اور ازالے کے بلوں پر دیئے گئے نمبروں یا ہیلپ لائن118پر کال کریں بچوں کو بھی بجلی کے متعلق احتیاطی تدابیر بارے آگاہی فراہم کریں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں