خیراتی تنظیموں اور اداروں کے لیے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن کروانا لازم ہے،نبیلہ ملک

ہفتہ 4 جولائی 2020 20:15

راولپنڈ ی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نبیلہ ملک نے کہا کہ پنجاب بھر کی طرح ضلع راولپنڈی میں خیراتی تنظیموں اور اداروں کے لیے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن کروانا لازم ہے پنجاب چیریٹی کمیشن میں رجسٹریشن کی تاریخ 5 جولائی2020 سے 15 اگست 2020 تک مقرر کی گئی ہے کمیشن کے ذریعے خیراتی اداروں کی رجسٹریشن سے صدقات و عطیات جمع کرنے کی نگرانی اور فنڈز کی ترسیل می شفافیت کو یقینی بنایا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں اپنے دفتر میں پنجاب چیریٹی کمیشن کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیاڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نبیلہ ملک نے کہا کہ پنجاب چیریٹیز ایکٹ 2018 تحت تمام خیراتی تنظیموں اور اداروں کی رجسٹریشن کی جائے گی انہوں نے کہا کہ آن لائن رجسٹریشن کے لئے ویب سائٹ chairty [email protected] وزٹ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں