غیر مناسب الفاظ کا استعمال نہ کیا جائے، صاحبزادہ پیر حسان حسیب الرحمن

خفیہ طور پر فرقہ واریت پھیلانے والے کی ہر صورت حوصلہ شکنی کی جائے،اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری

ہفتہ 4 جولائی 2020 21:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) صاحبزادہ پیر حسان حسیب الرحمان کی جانب سے اجلاس نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ غیر مناسب الفاظ کا استعمال نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق جب اہلبیت اور صحابہ کے بارے میں گفتگو کی جائے تو ادب احترام کا خیال رکھا جائے،خفیہ طور پر فرقہ واریت پھیلانے والے کی ہر صورت حوصلہ شکنی کی جائے۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ ہم سب متفقہ طور پر فرقہ واریت کی مذمت کرتے ہیں،اس اعلامیہ کو قومی اسمبلی سے منظور کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں