5جولائی 77ء کو وطن عزیز کو لگنے والے مہلک زخم کا گھاؤ آج بھی مندمل نہیں ہوا، سید حامد علی شاہ موسوی

وطن عزیز کے استحکام کیلئے ا ٓمریت کے پروردہ تعصبات کو خاتمہ ضروری ہے اسلام کی حقانیت پر ہونے والے حملوں کو ناکام بنانے کیلئے امام ضامن علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی سیرت کو اپنانا ہوگا ،خطاب

ہفتہ 4 جولائی 2020 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ 5جولائی 77ء کو وطن عزیز کو لگنے والے مہلک زخم کا گھاؤ آج بھی مندمل نہیں ہوا، وطن عزیز کے استحکام کیلئے ا ٓمریت کے پروردہ تعصبات کو خاتمہ ضروری ہے اسلام کی حقانیت پر ہونے والے حملوں کو ناکام بنانے کیلئے امام ضامن علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی سیرت کو اپنانا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایام ضامن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاحامد موسوی نے کہا کہ عالمی برادری بے گناہ لاشوں پر سسکتے کشمیری بچوں کی فریاد سنے بھارتی ظلم انتہاؤں کو چھور ہا ہے لیکن کشمیر کے معاملے میںعالمی ضمیر منافقت کی خمارآورگولیاں لئے خواب خرگوش میں پڑاہے ،بھارت کی توسیع پسندی ایٹمی جنگ کی چنگاریاں بھڑکا رہی ہے ،پاکستان چین اور نیپال بھارتی ناپاک عزائم اشتعال انگیزیوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں ، غیر مذاہب کی عبادتگاہوں کیلئے بے چین مسلم حکمران اسلام کے محسنوں کے مزارات و آثار کی بحالی کی جانب بھی توجہ دیں گالم گلوچ کا کلچر بیرونی سرمائے پر پلنے والی تنظیموں نے پھیلایاچیف جسٹس توہین کے قانون پر انتظامیہ کے دوہرے معیار کا نوٹس لیں حامد موسوی نے کہا کہ امام علی رضا علیہ السلام کے دور امامت میں یونان و سکندریہ کی تصنیفات و تالیفات کے عربی تراجم کے نتیجے میں افکار و عقائد و نظریات کا ٹکرائوسامنے آیا، نئے افکار کی روشنی میں اسلام پر اعتراضات کی مہم شروع کردی گئی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں