?محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کا عوام کو ٹوکن ٹیکس ،پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر 20فی صد رعایت ، بقایاواجبات کی صورت میںجرمانے 31جولائی تک معاف کرنیکافیصلہ

اتوار 5 جولائی 2020 19:55

=راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے عوام کی سہولیات کے لیے ٹوکن ٹیکس ،پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر 20فی صد رعایت کرتے ہوئے بقایاواجبات کی صورت میںجرمانے 31جولائی تک معاف کرنے کافیصلہ کیا ہے او ر ای پے پر ٹیکس ادا کرنے والوں کو مزید 5فی صد رعایت دی جائے گی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی محکمہ ایکسائز اینڈٹیکیشن نے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر 10فی صد کے بجائے 20فی رعایت اور ای پے پرٹوکن ٹیکس ادا کر نے پر مزید 5فی صد رعایت کی ہے جبکہ بقایات واجبات و جرمانے معاف کر دیئے گئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کو اس رعایت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چائیے اس ضمن میں ’’آن لائن‘‘ کے رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل شہزاد نے بتایا کہ پنجاب حکومت کا ٹیکس کے متعلق انقلابی قدم ہے انہوں نے کہا کہ کورنا کے باعث عوام کی سہولیات کے لیے بے شمار آسانیاں پیدا کی ہیں اور عوام کو ان سے بھرپور فائدہ اٹھانا چائیں اور دفتر میں رش سے پچنے کے لیے اپنے موبائل سے بذریعہ ای پے ٹیکس ادا کرکے فائدہ اٹھائیں انہوں نے کہا کہ کرونا کے باعث صوبائی حکومت نے نئے سسٹم متعارف کروائے ہیں اور موٹر برانچز کھولنے کی اجازت بھی ہے اوراپوائمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے شہریوں کو دفاترمیں آنے کی اجازات ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے موٹر برانچز میں آنے والوں کو تین فٹ کے فاصلے پر کھڑا کیا جاتاہے اور داخلی اور خارجی راستے الگ الگ ہیں اور شہری اپوائمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت دفتر ٹائم لے کر آئیں اور ماکس ، سنٹائز ، لازمی اور ایس پیز پر عمل درآمد ہر صورت میں لازمی قرا ہے اور محدو سٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازات ہے انہوں نے کہا کہ شہری اب اپنے موبائل ایپ سے اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اور سمارٹ کارڈ بھی حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے عوام کی سہولیات کے لیے ٹوکن ٹیکس ،پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر 20فی صد رعایت کرتے ہوئے بقایاواجبات کی صورت میںجرمانے 31جولائی تک معاف کرنے کافیصلہ کیا ہے او ر ای پے پر ٹیکس ادا کرنے والوں کو مزید 5فی صد رعایت دی گی ہے اس سے عوام کو فوری طورپر فائدہ اٹھانا چائیے گھربیٹھے رش سے بچتے ہوئے اپنے موبائل سے ای پے پر ٹیکس ادا کریں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں