ظ*عورت فاؤنڈیشن پچھلے 32 سالوں سے ملک میں عورتوں کی ترقی کیلئے سرگرم ہے،مقررین

اتوار 5 جولائی 2020 19:56

uراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) عورت فاؤنڈیشن پچھلے 32 سالوں سے ملک میں عورتوں کی ترقی کے لئے سرگرم ہے عورت فاونڈیشن ساوتھ ایشیا پارٹنرشپ پاکستان کی معاونت سے پاکستان کے مختلف اضلاع بشمول راولپنڈی میں '' جذبہ'' پروگرام کے تحت عورتوں کا سیاست میں کردار پر کام کر رہی ہی.2019 کے آخر سے چائنہ میں ایک وباء کرونا نے جنم لیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور ساری دنیا میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا.

ترقی یافتہ ممالک ہوں یا پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک، ہر ملک میں اس وباء نے تباہی مچائی یے کرونا سے فوری طور پر نمٹا ناممکن ہے جس کا اندازہ لاکھوں افراد کے اس موذی وباء سے بیماری، اموات، معاشی بدحالی اور بھوک افلاس سے کچلتے ہوئے لوگوں کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہی.جذبہ پروگرام ان حالات میں پاکستان کی خواتین کی ضروریات زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کا آغاز کر رہا ہی.

پاکستان سمیت پوری دنیا میں ہرشعبے سے تعلق رکھنے والی عورتیں سب سے زیادہ کرونا کان شکار ہوئی ہیں.اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے عورت فاونڈیشن کے پروگرام ''جذبہ'' کی پروگرام آفیسر شفق شاہد نے مقامی ہوٹل گرین پیلیس میںضلع راولپنڈی کی خواتین، ٹرانس جینڈر، خصوصی عورتوں راشن تقسیم کیا . ایم پی اے زیب النساء نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی.جبکہ دیگر مہمانوں میں سابقہ ناظم سجاد خان، شوشل ویلفیئر کے آفیسر سرفراز مسیح صاحب، احساس فاونڈیشن کی محترمہ رضیہ سلطانہ صاحبہ نے شرکت کی.تقریب سے خطاب کرتے ہوے مہمان خصوصی ایم پی اے زیب النساء کا کہنا تھا کہ وباء کے اس دور میں عورت فاونڈیشن کے پروگرام ''جذبہ'' کا محنت کش عورتوں کے راشن کا انتظام کرنا قابل تحسین اقدام ہی.مہمان خصوصی نے کہاکہ محنت کش عورتیں کا ملک کی تعمیر وترقی میں میں نمایاں کردار ہی.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوشل ویلفیئر کے آفیسر سرفراز مسیح کا کہنا تھا ہم سب کو ملکر عورت فاونڈیشن کی طرح عورتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے کام کرنے کی ضرورت ہے احساس فاونڈیشن کی رضیہ سلطانہ کا کہنا تھا کہ عورت کا تحفظ اور ترقی ہی دراصل ملک کی ترقی ہے، اور کرونا کے اس دور میں میں محنت کش عورتوں کا ساتھ دینے سے ہی اس وباء سے نمٹنے میں آسانی مل سکتی ہی. تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے تمام عورتوں میں راشن تقسیم کیا،�

(جاری ہے)

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں