ذ*بھارت کے مذموم عزائم ا سے علاقائی امن کو بھی خطرات درپیش ہیں،نثار خان

اتوار 5 جولائی 2020 19:56

ش راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) خاکسار تحریک پاکستان کے قائد محمد نثار خا ن نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کا ایک معزز شہری کو اپنے معصوم نواسے کے سامنے بلا وجہ گولیوں سے چھننی کرنا درندگی ، وحشت گردی و انسانی حقوق کی اعلانیہ خلاف ورزی و قابل نفر ین فعل ہی- انہوں نے یہ بات خاکساروں کے ایک اجلاس کے موقع پر کہی جس میں سالار ضلع اے کے شیخ ، سالار شہر محمد سلیم ، آغا جاوید صدیقی ، یاور صدیقی ، ثناء اللہ اختر ، عبید ملک ، عامر میر ، منیر بھٹی ، مسعود کیانی ، عامر حفیظ ، شاہد بھٹی ، اختر قریشی احتشام االحق بھٹی و دیگر سا لار شریک تھی- نثار خان نے کہا کہ مذکورہ سنگین واقعہ اور ہر آئے دن نہتے کشمیری مسلمانوںکو ایک تسلسل کے ساتھ ہر روز ظلم و جبرکانشانہ بنانا اس کا معمول بن چکاہے اور اس کے علاوہ بھارت نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانا بھی جاری رکھا ہوا ہے -انہوں نے کہا کہ بھارت کے مذموم عزائم اور مذکورہ پالیسی سے علاقائی امن کو بھی خطرات درپیش ہیں -انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے اداروں ، عالمی براد ری و اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارتی توسیع پسندی کی کاروایوں کو نوٹس لیں اور سیکورٹی کونسل کی منظور کردہ قرار داد کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی قسمت کا فیصلہ وہاں کے شہریوں کے ا ستصواب رائے سے کرایا جائے تاکہ علاقا ئی امن کے خطرات بھی ختم ہو سکیں-

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں