- کرونا وبا اور لاک ڈاؤن کے پیش نظرکا ٹیج انڈسٹری کی شکایات کو دور کیا جائے،صبور ملک

اتوار 12 جولائی 2020 20:55

ٴراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2020ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے کہا ہے کہ کرونا وبا اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے پیش نظرکا ٹیج انڈسٹری کی شکایات کو دور کیا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن، سمارٹ لاک ڈاؤن اور ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاٹیج انڈسٹری، سمال انڈسٹری اور فروش فرنیچر کے کاروبار کو بڑی حد تک متاثر کیا ہے۔

لاک ڈاؤن پالیسی زمینی حقائق پر مبنی ہونی چاہئے۔انہوں نے تجویز دی کہ کاٹیج صنعت سے وابستہ کاروبار کوایس او پیز کے تحت ہفتے میں 7 دن کھلا رکھا جائے۔صدر چیمبر نے کہا کہ کسی بھی ملک میں معاشی ترقی کی بنیاد میں دو صنعتیں اہم کردار اد کرتی ہیں ، ان میں ایک چھوٹا اور درمیانے درجے کا کاروبار ہے اور دوسری کاٹیج صنعت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ان دو اہم شعبوں کی ترقی سے ملک کی معیشت خاص طور پر جی ڈی پی کی شرح نمو کے اضافے میں مدد ملتی ہے۔

آر سی سی آئی کے صدر صبور ملک نے کہا کہ چیمبر نے اپنی بجٹ کی سفارشات میں مطالبہ بھی کیا تھاکہ مقامی صنعت کو ٹیکس مراعات دی جائیں اور کاروباری لاگت کم کرنے کے لئے جی ایس ٹی کو سنگل ہندسوں کی سطح تک محدود کیا جائے۔ مزید برآں، چونکہ لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد سے کاروباروں کو بہت بڑا نقصان ہو رہا ہے، اس لئے حکومت کو چایئے کہ بلا سودقرضوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ کاٹیج صنعت کی حیثیت کو بحال کیا جائے اور حکومت نوٹیفیکیشن کے ذریعے کرایا جات میں کم سے کم 6 ماہ کے لیے رعایت دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پراپرٹی ٹیکس پر بھی رعایت کا اعلان فوری طور پر کیا جائے۔ اس سال کے تمام سیلز ٹیکس کی بھی چھوٹ دی جائی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں