ذ*راولپنڈی ، وائس آف پوٹھوہارکے عنوان سے آن لائن محفل موسیقی کا انعقاد

اتوار 12 جولائی 2020 20:55

ح*راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2020ء) نوجوان گلوکاروں کوپلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے زیراہتمام وائس آف پوٹھوہارکے عنوان سے آن لائن محفل موسیقی کا انعقادکیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرانٹی نارکوٹکس فورس محمدریاض سومروتھے جبکہ ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدبھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

محفل موسیقی میں حمزہ علی، ماسٹرمجید،روبینہ خان، سیموئیل فرانسس، وزیرعلی اورمحمداسحاق ساقی نے اپنے فن کا شاندارمظاہرہ کیا۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ڈائریکٹرانٹی نارکوٹکس فورس محمدریاض سومروکا کہنا تھا کہ یہ خوش آئندبات ہے کہ آرٹس کونسل نے آن لائن اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کا پلیٹ فارم مہیا ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کومفت تفریح بھی میسرہورہی ہے۔صحت مندتفریح وقت کی اہم ضرورت ہے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون شروع ہوتے ہی آرٹس کونسل نے اپنی آن لائن سرگرمیوں کا آغازکردیا تھا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں