پ*ڈاکٹر کرنل حامد مختار شاہ سچے عاشق رسولؐ تھے،علامہ پیر اظہاربخاری

اتوار 12 جولائی 2020 20:55

sراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2020ء) السید ہسپتال کے بانی معروف سرجن ڈاکٹر کر نل مختار حامد شاہ کی انسانی خدمت پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سیداظہار بخاری کہا ہے کہ ڈاکٹر کرنل حامد مختار شاہ سچے عاشق رسولؐ تھے۔ ان کی ساری زندگی ،انسانی زندگی کی خدمت و تحفظ ختم نبوت کے پرچارمیں گزری۔

قادیانیت سے اتنی نفرت تھی ، کہ کسی قادیانی کے ساتھ کام کرنے کی بجائے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ۔ خدمت انسانیت میں انہیں کئی مسائل سے گزرنا پڑھا ، لیکن وہ انسانی زندگیاں بچانے کے مشن میں گامزن رہے ۔ کوئی بھی مشکل ان کے مشن کو کمزور نہ کر سکی ۔زندگی کی آخری ہچکی میں کلمہ رسول پڑھتے ہوئے دنیا سے رخصت ہونا ، اس بات کی دلیل ہے، کہ نبی پاک ؐ کا غلام مرتا نہیں امر ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اظہار بخاری نے کہا زندگی حادثہ ، موت حقیقت ہے ۔موت کہاں آنی ہے ، کس وقت آنی ہے ، یہ فیصلہ خدا نے آسمانوں پر لکھ رکھا ہو تا ہے ۔ زندگی اور موت پر خدا کے سوا کسی کا کوئی اختیار نہیں ۔اس دنیا میں نہ کوئی اپنی مرضی سے آتا ہے،اور نہ کوئی جاتا ہے۔ موت کی حقیقت کو سب جانتے ہیں،لیکن غافل اور بے خبر ہیں۔ کفن میں جیب نہیں ہوتی ، لیکن انسان پھر بھی ساری زندگی دولت جمع کرتا ہے ۔

یہ دنیا کرایہ کا مکان ہے۔ہم اس کے کرایہ دار ہیں۔اور خدا اس دنیا کا مالک ہے۔ اس کرایہ دار کو مکان چھوڑتے کوئی دکھ نہیں ہو گا ۔ جس نے اپنا مکان جنت میں بنا لیا ہو گا ۔ آخر میں اظہار بخاری، مولانا عبد الظاھر فاروقی ، سید عطا ء اللہ شاہ بخاری ،مولانا آمین سیالوی ، علامہ آغا نیئر عباس ،نے ڈاکٹر توصیف بخاری ، ڈاکٹر زاھد بخاری ، سید توفیق بخاری کے والد سید مکتار حامد شاہ مرحوم کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی۔ خصوصی دعا مغفرت کرتے ہوئیاطہار بخاری نے کہا خدا تعالی میرے چچا محترم کی مغفرت،اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فر مائے ۔آمین

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں