سی پی او راولپنڈی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد ،کورونا سے بچائوکیلئے حکومتی ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد

سی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے ،متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی

منگل 14 جولائی 2020 00:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) سی پی او راولپنڈی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد ،کھلی کچہری میں کورونا وائرس سے بچائوکے لیے حکومتی ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد ،سی پی او راولپنڈی نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی ، تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس کی جانب سے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ،کھلی کچہری میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے حکومتی ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمدکے ساتھ شہریوں کے مابین سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایا گیا،سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے 42شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پر دادرسی کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے اورمتعلقہ پولیس افسران سے فون پر بات بھی کی ،سی پی او نے شہریوں کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارک کردہ درخواستوں پرمتعلقہ پولیس افسران تین (3)یوم کے اندرقانونی کارروائی کو یقینی بنائیں،شہریوں کی درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم کے اندر کارروائی نہ کرنے والے پولیس افسران سے جواب طلبی کی جائے گی ، سی پی او نے شہریوں سے کہا کہ اگر کسی بھی درخواست گزار کو مسئلہ حل ہونے میں دشواری پیش آئے وہ مجھے سے براہ راست رابطہ کرسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں