راولپنڈی میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق افراد میں رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ساری ہے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

منگل 14 جولائی 2020 18:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق نے کہا کہ ضلع راولپنڈی میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق افراد میں رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ساری ہی.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 824افراد میں 2 کروڑ 18 لاکھ 88ہزار روپے کی رقوم تقسیم کی گئی. انہوں نے کہا کہ اب تک ضلع راولپنڈی میں احساس کفالت پروگرام کے تحت اب تک 1 لاکھ 89 ہزار 663مستحق اور نادار افراد مستفید ہو چکے ہیں جبکہ احساس کفالت پروگرام کے تحت اب تک ضلع راولپنڈی 2ارب 27 کروڑ 59 لاکھ 56 ہزار روپے کی رقوم تقسیم کی جا چکی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں