قربانی کے لیے قائم منڈیوں کی محدودٹائمنگ احمقانہ فیصلہ ہے،راجاجواد

شدیدگرمی کے باعث دن کوجانوروں کی خریداری مشکل ہوگی،افراتفری اوررش کے باعث کوروناکے خطرات زیادہ ہوں گے صبح 6تاشام 7بجے کی بجائے 24گھنٹے خریدوفروخت کی اجازت ہونی چاہیے،عیدالفطرپربھی وقت محدودکرنے سے مسائل میں اضافہ ہوا

منگل 14 جولائی 2020 19:28

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجا محمدجوادنے کہاہے کہ قربانی کے جانوروں کے لئے قائم منڈیو ں کی ٹائمنگ محدودکرنا احمقانہ فیصلہ ہے شدیدگرمی کے باعث دن کوخریداری مشکل ہوتی ہے اس وجہ سے ہمیشہ شام کے وقت ہی زیادہ خریدوفروخت ہوتی ہے محدودٹائمنگ کے باعث افراتفری اوررش میں بے پناہ اضافہ ہوگا جس کے باعث کورونا کے پھیلاؤ کے زیادہ خطرات ہوں گے صبح 6تاشام7بجے کی بجائے 24گھنٹے خریدوفروخت کی آزادی ہونی چاہیے عیدالفطرپربھی وقت محدودکرنے سے مارکیٹس کے رش کی وجہ سے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا تھا حکومتی عہدیدارفیصلہ پہلے کرتے ہیں اورسوچنے کاکام بعد میں کرتے ہیں بنک کی محدودٹائمنگ کوبھی اسی وجہ سے اب تبدیل کرناپڑا۔

(جاری ہے)

حکومت ہوش کے ناخن لے اوراسلامی شعائر کی حوصلہ شکنی کاسلسلہ بندکرے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں