مقبوضہ کشمیر کے عوام بدترین بھارتی مظالم کے باوجود آزادی کی جدو جہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں،مشال ملک

ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارتی خبر اور استبداد میں اضافہ ہو رہا ہے مگر کشمیری عوام کے پایہ استقلال میں لغزش نہیں آئی،اہلیہ حریت رہنما یاسین ملک

بدھ 5 اگست 2020 22:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور چیئرپرسن پیس اور کلچر آرگنائزیشن، مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بدترین بھارتی مظالم کے باوجود آزادی کی جدو جہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارتی خبر اور استبداد میں اضافہ ہو رہا ہے مگر کشمیری عوام کے پایہ استقلال میں لغزش نہیں آئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر راولپنڈی آرٹس کونسل کے یو ٹیوب چینل پر آپ لوڈ کئے جانیوالے خصوصی لیکچر میں کیا۔مشال ملک نے کہا کہ بھارت نے حق آزادی کی پر امن جدو جہد کرنے والے ہزاروں قیدیوں کو جیلوں میں محبوس کر رکھا ہے اور ان پر بدترین تشدد بھی کیا جا رہا ہے مگر بھارت پھر بھی آزادی کی آواز کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ظلم کی یہ سیاہ رات اپنے انجام کے قریب ہے اور مظلوم کشمیری عوام پر آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔مشال ملک نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے ہر حال میں کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے، اس مشکل ترین میں دور میں بھی پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت بھی جلد دیکھنا نصیب ہو گا جب پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا دن منائے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں