صادق آباد پولیس نے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا

جمعرات 6 اگست 2020 18:03

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) تھانہ صادق آباد پولیس نے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا،متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے بچوں اورخو اتین پر تشدد ،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والو ں کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کررکھے ہیں،ایس پی راول نے بتایاکہ تھانہ صادق آباد پولیس کو ضیاء الحق نے درخواست دی کہ عاطف حسین نے میرے بیٹے کو فون کر کے سائیں جی مرغ پلاو کے باہر بلایا اور وہاں سے نامعلوم مقام پر لے جا کر گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی،جس پر تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیاگیا،ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم عاطف حسین کو گرفتارکرلیا، ایس ایچ اوصادق آباد نے بتایاکہ متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسس کروالیا گیا ہے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائیگا،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی راول ،ایس ایچ اوصادق آبا داورپولیس ٹیم کو شابا ش دیتے ہوئے کہاکہ بچوں اورخو اتین پر تشدد ،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والو ں کے خلاف راولپنڈی پولیس زیرو ٹالرنس پولیس پر عمل پیرا ہے۔

myk/mik/ifa 1744

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں