سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں سمیت 395ملزمان گرفتار

جمعرات 6 اگست 2020 18:03

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) راول ڈویژن پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گذشتہ ماہ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں سمیت 395ملزمان گرفتار کئے ۔

(جاری ہے)

راول ڈویژن پولیس کے ایس پی رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن اور منشیات برآمد کی،راول ڈویژن پولیس نے ماہ جولائی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 88مقدمات درج کرکی90 ملزمان کو گرفتار کیا ،ملزمان کے قبضہ سی02 کلاشنکوف،04بندوق/رائفل ، 65پستول،12چاقواوربھاری تعدادمیں ایمونیشن برآمدکیا، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران130مقدمات درج کرکے 133 ملزمان کو گرفتار کیا ، ملزمان کے قبضہ سی57کلو گرام چرس،01کلو گرام ہیروئن،1108 لیٹر شراب برآمدکی گئی ،قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران12 مقدمات درج کر کی23 ملزمان کو گرفتار کیا ،قمار بازوں سے دائو پر لگی رقم 42ہزار800روپے، 20عدد موبائل فونزودیگر آلات قماربازی برآمدکیے گئے،،کوروناوائرس کے حوالے سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر25مقدمات درج کرکی56 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 20 مقدمات درج کر کے 21 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ملزمان کے قبضہ 2309 پتنگیں اور 24ڈوریں برآمد کی گئیں،راول ڈویژن پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم کے دوران انتہائی مطلوب کیٹیگری( A) کی09 جبکہ کیٹیگری(B) کے 63 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا اس موقع پر ایس پی راول رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوںسمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں