خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

جمعرات 6 اگست 2020 18:03

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) تھانہ مری پولیس کی اہم کارروائی،خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار،مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر نے بتایاکہ مری پولیس نے سیاحتی مقام پر دوران ناکہ بندی ایک مشکوک موٹر سائیکل کو روکاجس پر 03نوجوان سوار تھے اور موٹر سائیکل کو سرکاری سبز رنگ کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی،پولیس کے چیک کرنے پر موٹر سائیکل سوارحسام اسلم نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کیاجو تحقیقات پر سرکاری شناخت پیش نہ کرسکا اور موٹر سائیکل بھی پرائیوٹ کمپنی کے نام رجسٹرڈنکلا،جس پر تھانہ مری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حسام اسلم اوراس کے احتشام ،گلفام انجم کو گرفتارکرکے مقدمہدرج کرلیا،ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل بھی قبضہ میں لے لیا گیا ،ایس پی صدر نے کہاکہ خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اہلکار ظاہر کر کے دھوکہ دہی کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی صدر اور مری پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ جعل سازی اوردھوکا دہی جیسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں