سنوکر کلب پر چھاپہ،18 ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

جمعرات 6 اگست 2020 18:03

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) تھانہ وارث خان کی اہم کارروائی،سنوکر کلب پر چھاپہ،18 ملزمان گرفتار،گرفتار ملزمان نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی،مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصرکے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس پی راول نے بتایا کہ وارث خان پولیس کو اطلاع ملی کہ بیگ شاٹ سنوکر کلب میں لوگ اکھٹے ہوکر سنوکر کھیل رہے ہیں جس پرایس ایچ اوروارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سنوکر کلب ریڈ کیا، ریڈ کے دوران سنوکرکلب سے 18ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں راشد کمال، عرفان، احمد علی، نور زمان، حامد علی، واجد بٹ، شیراز اخلاق، ارباز، جہانگیر، وقاص محمود، عامر بشیر، شعبان، محمد عمران، انیل احمد، محمد توقیر، فضل خان،ارسلان فرید اور آفاق شامل ہیں، ملزمان نے کورونا وائرس کے سلسلہ میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی، ایس پی راول نے ایس ای وارث خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں