راولپنڈی ، پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری،05ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں چرس برآمد

ہفتہ 19 ستمبر 2020 00:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری،05ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں چرس برآمد، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد آصف خان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی01کلو70گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بلال احمد بٹ کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی02کلو100گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم صداقت خان کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سی01کلو200گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ او جاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم راشد محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی01کلو260گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ اوصدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش دانش خان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی01کلو360گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے،ڈویڑنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشی ایک گھناؤنا جرم ہے،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں نے نمٹاجائی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں