راولپنڈی ، اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن، کیٹیگری (بی) کے 02اشتہاری مجرم گرفتار

ہفتہ 19 ستمبر 2020 00:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن، کیٹیگری (بی) کے 02اشتہاری مجرم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کااشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او پیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تھانہ سٹی ضلع اٹک چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (بی)کے اشتہاری مجرم منیر اقبال کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اٹک پولیس کے حوالے کردیا گیا،جبکہ ایس ایچ او نیو ٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی)کے اشتہاری مجرم شعیب ارشاد کو گرفتار کر لیا، اشتہای مجرم چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں سال2019سے نیو ٹاؤن پولیس کو مطلوب تھا،ایس پی راول نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیز ی لائی جائی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں