راولپنڈی ، اشتہار مجرم کو پناہ دینے والے 2سہولت کار گرفتار

ہفتہ 19 ستمبر 2020 22:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) تھانہ رتہ امرال پولیس کی اہم کارروائی، قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مددد ینے والی02 ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، ایس پی راول نے بتایا ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجر م طاہر اکرام اللہ کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا،ریڈکے دوران ملزم شمس الرحمن اور کریم بخش نے اشتہاری مجرم اکرام اللہ کو پناہ دی اور فرار ہونے میں مدد دی جس پر رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مددد ینے والے 02ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا،ایس پی راول نے کہا کہ کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا،اشتہاری مجرمان اور اٴْن کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں