راولپنڈی ،غیرقانونی پٹرول اور گیس فروخت کرنیوالی3ملزمان گرفتار

ہفتہ 19 ستمبر 2020 22:22

ٰراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) پوٹھوہار ڈویڑن پولیس کا غیر قانونی طور پرکھلے عام پیٹرول کی فروخت اور گیس سلنڈر ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، 03ملزمان گرفتار،کھلا پیٹرول،گیس سلنڈرز اور پیمائشی آلات برآمد، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اونصیرآباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے والے ملزم زین شاہ کو گرفتا رکر لیا،ملزم کے قبضہ سی80لیٹر کھلا پیٹرول اور دیگر پیمائشی آلات برآمد ہوئے،ایس ایچ ا وائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ری فلنگ کرنے والی02ملزمان بلال احمد اور حمزہ شبیر کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے گیس سلنڈرز،الیکٹرک کانٹا اور دیگر پیمائشی آلات برآمد ہوئے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ایس پی پوٹھوہار نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کھلے عام پٹرول کی فروخت اور غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کسی بھی وقت حادثہ کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے کسی کوغیر قانونی پٹرول کی فروخت اور گیس کی ریفلنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں