راولپنڈی ،ناجائز اسلحہ رکھنے والے 6ملزمان گرفتار ، مقدمات درج

ہفتہ 19 ستمبر 2020 22:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،06ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد یوسف سی01پستول09ایم ایم،تھانہ رتہ امرال پولیس نے طاہر نعمت اللہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ صادق آباد پولیس نے محمد عثمان سی01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 02ملزمان ولی خان اور آصف خان سی02پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ کہوٹہ پولیس نے قمر سلیم سی01 پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویڑنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں