راولپنڈی پولیس کی کارروائی،8ملزمان گرفتار

ہفتہ 19 ستمبر 2020 22:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی08ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سی550گرام چرس،40لیٹر شراب،83پتنگیں معہ 06ڈوریں اور 01خنجربرآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودہائی پولیس نے محمد شاہین سی350گرام چرس، تھانہ آراے بازار پولیس نے خاور علی سی200گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے ارسلا ن سی10لیٹر شراب،عاصم علی سی01خنجر، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے مون مسیح سی10لیٹر شراب، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے عامر سلیم سی20لیٹر شراب، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے محمد نعمان سی38پتنگیں اور04ڈوریں،اسد عباسی سی45پتنگیں اور02ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں