نہ صرف قومی رہنمائوں بلکہ ملک کے تمام محب الوطن عناصر کا فر ض ہے کہ وہ ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں، محمد نثار خان

اتوار 20 ستمبر 2020 20:35

} راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) خا کسار تحریک پاکستان کے قائد محمد نثار خان نے کہا ہے کہ نہ صرف قومی رہنمائوں بلکہ ملک کے تمام محب الوطن عناصر کا فر ض ہے کہ وہ ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیںجو فرقہ واریت و دیگرتعصبات پھیلا کر ملک کو کمزور کرنے کے درپے ہیں- انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش سماوی آفات و معاشی مسائل کا تقاضا ہے کہ قوم فروعی معا ملات سے گریز و تعمیر وطن کے پروگراموں کو کامیاب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے -وہ حا لات حاضرہ کے حوالے سے خاکساروں کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھی- - اس موقع پر سا لا رضلع اے کے شیخ ، سالار شہر محمد سلیم ، سالار ادارہ یاور صد یقی، آغا جاوید صدیقی ، عبید ملک، ثناء اللہ اختر ، پذیر احمد،عامر حفیظ ،اخترقریشی، مسعود احمد کیانی،قاضی قدوس، منیرالدین بھٹی،دانش صد یقی، خالدمحمود،عائشہ احتشام، رضوان سلیم، عامر میر ،شہید بھٹی ، احتشام الحق اورخاکساروں کے معاونین کی بڑی تعداد موجود تھی-نثار خان نے کہا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کی معاشی ضروریات و درپیش مسائل سے عہدہ برآ ء ہونے کا تقاضا ہے کہ امن عامہ کی صورت حا ل بہتر ر ہے ور ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کو بر وقت مکمل کیا جائے، اس بارے میں پوری قوم متحد العمل ہو اور سیاسی مصلحتوں کو خیر باد کہ کر عوامی مفادات کو ترجیع دی جائی- نثار خان نے وزیر اعلی پنجاب کے حال ہی میں ایک اعلان کو خوش آئندقرار دیا کہ سابق حکومت کی طرف سے عوام الناس کی فلاح کے منصوبوں کو نہیں روکا گیا اور ان پر عمل درآمد جاری ہے -انہوں نے اس بارے میں لاہور میں اورنج ٹرین کے چلائے جانے کا ذ کر کیا اور بعد ازاں دانش سکولوں کی منظوری بھی دی -نثار خان نے ملک کے با شعور افراد پر زور دیا کہ وہ قوم میںمثبت سوچ کو اجاگر کرنے و قومی اتحاد پر زور دیں تاکہ ملک کو درپیش قدرتی آفات و معاشی چیلنجوںکا کامیابی سے سامنا کیا جا سکے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں