ةراولپنڈی،پوری وارڈ میں عوامی مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا دیئے ہیں، حاجی ظفر اقبال

اتوار 20 ستمبر 2020 20:35

ض* راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء)پوری وارڈ میں عوامی مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا دیئے ہیں دیگر رہ جانے والے مسائل بھی حل کر کے دم لیں گے ان خیالات کا اظہار اتفاق ویلفئیر کمیٹی غازی آباد کے زیر اہتمام تقریب سے ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ علاقائی ویلفئیر کمیٹیوں کا مکینوں کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ہوتا ہے اور عوام کی خدمت کرنے کا جزبہ رکھنے والے خراج تحسین کے مستحق ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اہلیان علاقہ کی خدمت ہمارے آباو اجداد کی میراث ہے اور اسے آخری دم تک جاری رکھیں گے ۔تقریب سے صدر کمیٹی عبد الاحد ،رحمن گل اورصوبیدار امتیاز نے خطاب کرتے ہوئے حاجی ظفر اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت میں انکا کردار ہمیشہ بے مثال رہا ہے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں