ڑ*راولپنڈی،نیوٹاؤن میں پولیس نے جواء کھیلنے والے 11 قمار باز گرفتار کرلئے

ڑ*داؤ پر لگی رقم،موبائل فونز اور دیگر آلات قمار بازی برآمد، مقدمات درج

اتوار 20 ستمبر 2020 20:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) نیوٹاؤن میں پولیس کی اہم کاروائی،جواء کھیلنے والے 11 قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی رقم،موبائل فونز اور دیگر آلات قمار بازی برآمد، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قماربازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ڈی پی اونیوٹاؤن کی زیر نگرانی نیوٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے محمد علی عرف لیلٰی سمیت جواء کھیلنے والے 11قمار بازوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان محمد علی عرف لیلیٰ سمیت چھت پر جواء کھیلنے میں مصروف تھے، گرفتار ملزمان میں محمد علی عرف لیلٰی، قیصر محمود، محمد ریاست، سلیمان، کاشف اقبال، خرم شہزاد، احسن جاوید، ساجد محمود، محمد نواز،امجد فاروق اور ازرم کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 33 ہزار 690روپے، 11 موبائل فونز اور دیگر آلات قمار بازی برآمد ہوئے، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، راولپنڈی پولیس بلا تفریق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے، قمار بازی بہت سے جرائم کی جڑ ہے سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی جانب سے قمار بازی کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کی ہدایات دی گء ہیں جن پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں