ٹ*راولپنڈی ،04منشیات فروش گرفتار،06کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج

اتوار 20 ستمبر 2020 20:40

qراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) پوٹھوہار ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری،04منشیات فروش گرفتار،06کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوواہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی03 منشیات فروش اعراز تنویر، شہزاد مسیح اورمحمد علی کو گرفتارکرلیا،ملزم اعراز کے قبضہ سے 02کلو480گرام چرس،ملزم شہزاد کے قبضہ سے 01کلو250گرام چرس جبکہ ملزم محمدعلی کے قبضہ سے 01کلو300گرام چرس برآمد ہوئی ،ایس ایچ اونصیر آبا دنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ندیم محمود کو گرفتارکرلیا ملزم کے قبضہ سے 01کلو250گرام چرس برآمدہوئی ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ایس پی پوٹھوہار نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشی ایک گھناؤنا جرم ہے،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں نے نمٹاجائی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں