نصیرآباد پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

پیر 21 ستمبر 2020 22:04

راولپنڈی21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) تھانہ نصیر آبا دپولیس کی اہم کاروائی ، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والاملزم گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمد،مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا ٹیرر گینگز اورسوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر نے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، ایس ایچ او نصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہو ئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم ملک عاصم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او نصیر آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اسلحہ کی نمائش سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ٹیرر گینگز اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں