ملک بھر کی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

پیر 21 ستمبر 2020 22:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) ملک بھر کی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 8 لاکھ 75 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر سہیل چوہدری نے پولیو مہم کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ ضلع راولپندی میں 8 لاکھ 75ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے، مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے 2 ہزار 6 سو موبائل ٹیمیں، 3 سو فکسڈ اور ایک سو سے زائد ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے جامع منصوبہ بندی کی گئی اور تمام ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا بچاؤ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، انہوں کہا کہ والدین پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ہر صورت پلائیں اور انسدادِ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، انچارج اینٹی پولیو مہم چوہدری حسین نے اے پی پی کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) انوار الحق نے بیسک ہیلتھ یونٹ حیال شریف میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا، انہوں نے بتایا کہ مہم کے پہلے روز 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں اور 25 ستمبر تک مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں