راولپنڈی ، نیوصدیق پبلک مونیسٹوری اینڈ ہائی سکول سیٹلائٹ ٹائون کا 100 فیصد نتیجہ

تعلیمی حلقوں کی سی ای او ڈاکٹر حسن ظہور عباسی اور ان کی تدریسی ٹیم کو مبارک باد

پیر 21 ستمبر 2020 22:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 2020ء میں نیو صدیق پبلک مونیسٹوری اینڈ ہائی سکول سٹلائیٹ ٹاؤن کا مجموعی نتیجہ100 فیصد آنے پر تعلیمی حلقوں نے سی ای او ڈاکٹر حسن ظہور عباسی اور ان کی تدریسی ٹیم کو مبارک باد دی ہے پرنسپل گرلز سیکشن محترمہ تہمینہ اسلم کے مطابق 165 سٹوڈنٹس امتحان میں شریک ہوئے جن میں 100 طلبا وطالبات کی کامیابی اے اور اے ون گریڈ سے رہی عشیة الراضیہ 1054 ایمان بٹ 1023 اور حمنہ عزیز اعوان 1011 نمبروں کے ساتھ طالبات گروپ میں ٹاپ تھری پوزیشن میں رہیں بوائز گروپ میں عبدالمعیز رانا 1052 نمبروں کے ساتھ اول عبدالوہاب 1020 دوم اور مبشر احمد 999 نمبروں کے ساتھ سوئم رہے دریں اثنا پوزیشن ہولڈرز اور ان کے والدین سے گفتگو میں سی ای او نیو صدیق سکول ڈاکٹر حسن ظہور عباسی نے کہا کہ میٹرک میں طلباء کا مثالی رزلٹ ان کاوشوں کا تسلسل ہے جس کا آغاز مرحوم بانی چیئرمین پروفیسر ظہور عباسی کے ہاتھوں ہوا انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ آنے والے وقتوں میں بھی طلباء وطالبات اسی کامران کا تسلسل جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں