uراولپنڈی بورڈ ، میٹرک رزلٹ ،ریڈینٹ سکول کی مثالی کارکردگی

ش* ایمان علی 1071 نمبروں کے ساتھ اول ، پرنسپل حاجی مختار وڑائچ کو مبارک باد ز*بارہ سٹوڈنٹس میں کامیبابی کی شرح 95 سے سو فیصدجبکہ 47طلباء 90سے 94 فیصد رہے

جمعرات 24 ستمبر 2020 10:49

8راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان میںریڈینٹ سکول اقبال ٹائون کے سو فیصد نتائج سے کامیابی پر جڑواں شہروں کے تعلیمی و تدریسی حلقوں کے پرنسپل حاجی چوہدری مختار احمد وڑائچ ،انتظامیہ اور تدریسی ٹیم کو مبارک باد دی ہے ۔ترجمان تنویر عباسی کے مطابق ایمان علی نے 1071 نمبروں کے ساتھ درسگاہ میں اول پوزیشن پائی ،ان کی کامیابی کا تناسب 97.36 فیصد رہا ۔

دیگر نمایاں طلباء و طالبات میں ماہ نور عباسی 1061مریم فاطمہ 1061 عائزہ قریشی1058 مناہل فاطمہ 1057 آمنہ منیر 1055عائشہ اسلم 1055 ہاجرہ ارشد 1051 نمبر ا عنصر 1049 ،اقدس نسیم1044 ،طلحہ طاہر1057 ،محمد علی عمران بٹ 1055 اور برہان القیوم 1055 شامل ہیں ۔دریں اثناء پوزیشن ہولڈر اور انکے والدین سے گفتگو میں پرنسپل حاجی مختار احمد وڑائچ کا کہنا تھا بارہ سٹوڈنٹس کی کامیبابی کی شرح 95 سے سو فیصد رہی 47طلباء 90سے 94 فیصد 66طلباء 80سے 89اور 41 طلباء کی کامیابی کا تناسب 70سے 79.99رہا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا حالیہ میٹرک رزلٹ ماضی کی شاندار روایت کا تسلسل ہے ۔انشاء اللہ آئندہ بھی کامرانی کا یہ سفر جاری رہے گا انہوں نے بتایا ڈیڑھ عشرے کے دوران طلبا ء و طالبات نے جس کاکردگی کا مظاہرہ کیا اساتذہ کرام کیلئے وہ باعث فخر ہے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں