صحافتی شعبہ میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی آمد سے زردصحافت کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا،شکیل انجم

معاشرے کی بہتری اور جرائم کا خاتمہ کے لئے ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں،وائی جے ایوفد سے گفتگو

جمعرات 24 ستمبر 2020 21:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم نے کہا ہے کہ صحافتی شعبہ میں پڑھے لکھے اور پیشہ ور نوجوانوں کی آمد سے زردصحافت اور بلیک میلنگ کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا،نوجوانوں کا اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دینے کے ساتھ معاشرے کے فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ایک خوش آئند اقدام ہے جسے تمام صحافتی تنظیموں کو سراہاناچاہیے،معاشرے کی بہتری اور جرائم کا خاتمہ کے لئے ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد یوسف خان کی سربراہی میں نیشنل پریس کلب کا دورہ کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نیشنل پریس کے جوائنٹ سیکرٹری نوشاد عباسی،ممبر گورننگ باڈی چوہدری مدثر اقبال،ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایش کے عہدیداران ،عدنان عارف،عاصم ریاض،ملک زبیر،حسینہ انجم،آصف جنجوعہ،سیدہ آمنہ اوردیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے این پی سی کے صدر شکیل انجم نے کے کہ مستقبل میں ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور پریس کلب کے اشتراک سے مختلف سیمینارز اورتربیتی وکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ ڈیجیٹیل صحافت کے حوالے سے آئندہ سیشن میں ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا شامل کیا جائے گا تاکہ ایسے نوجوان صحافی جن کے پاس روزگار نہیں وہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے اپنا گھر کا نظام چلا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں