آر اے بازار پولیس نے سنیچنگ میں ملوث گینگ کے دو ملزمان گرفتارکر لئے

جمعرات 24 ستمبر 2020 22:44

راولپنڈی24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) تھانہ آراے بازار پولیس نے سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کے 02ملزمان گرفتارکر لئے ،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا متحرک و منظم گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او آراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کے 02ملزمان دانش اور شاکر کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاہے، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او آراے بازار اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے،متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں