راولپنڈی پولیس ماہ صفرالمظفرمیں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پرُعزم

یکم سے 30 صفرالمظفر تک 132جلوس اور130مجالس منعقد کی جائیں گی ، صفرالمظفر میں منعقد کی جانیوالی مجالس /جلوس کی سیکورٹی فول پروف بنانے کیلئے سیکورٹی انتظامات کاسلسلہ بھی جاری محرم الحرام کے طرح صفرالمظفرمیں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل کوبروکا ر لایا جائے گا،سی پی اوراولپنڈی

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) راولپنڈی پولیس ماہ صفرالمظفرمیں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پرُعزم، یکم سے 30 صفرالمظفر تک 132جلوس اور130مجالس منعقد کی جائیں گی ، صفرالمظفر میں منعقد کی جانے والی مجالس /جلوس کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے سیکورٹی انتظامات کاسلسلہ بھی جاری ہے،سی پی اوراولپنڈی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے طرح صفرالمظفرمیں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل کوبروکا ر لایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس ماہ صفرالمظفرمیں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پرُعزم ہے،یکم تا 30 صفرالمظفر 132جلوس اور130مجالس منعقد کی جائیں گی ، صفرالمظفر میں منعقد کی جانے والی مجالس /جلوس کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے سیکورٹی انتظامات کاسلسلہ جاری ہے،یکم سے 05صفرالمظفرتک 21مجالس منعقد اور08جلوس نکالے گئے،جن کی سیکورٹی کے لیے 500کے قریب افسران وملازمان نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیئے ،مجالس اور جلوس ہائے کے سیکورٹی انتظامات کی نگرانی سینئر پولیس افسران کر رہے ہیں جو پوائنٹ ٹو پوائنٹ سیکورٹی چیک کر کے بریفنگ کے ذریعے فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنارہے ہیں،سی پی اومحمد احسن یونس نے کہا کہ ہمیں تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے محرم الحرام کی طرح صفرالمظفرکے دوران بھی فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانا ہے،سی پی اونے ڈویژنل ایس پی پیز ،ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ صفرالمظفرمیں منعقد کی جانے والی مجالس /جلوس کی سیکورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیے گئے افسران وملازمان کوچیک کریںاور بریفنگ دیں ،جلوس/مجلس میں داخلے کے لیے ایک ہی انٹری پوائنٹ رکھاجائے اورواک تھروگیٹ کابھی استعمال کیاجائے،خواتین کی چیکنگ بذریعہ لیڈی پولیس کی جائے اورجلوس/مجلس کی سیکورٹی کے لیے روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی جائے ،جلوسوں کے دوران ٹریفک پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی سہولت کیلئے مناسب ٹریفک پلان پرعمل درآمد کروایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی یا دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں