راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کاوروائیوں کا سلسلہ

جاری،02منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں 02منشیات فروش گرفتارکر کے 02کلو سے زیادہ چرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش یسین خان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی01کلو300گرام چرس برآمد ہوئی، ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد ذیشان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 01کلو 450گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ایس پی راول نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشی ایک گھناؤنا جرم ہے،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں نے نمٹاجائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں