راولپنڈی پولیس کی غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ ،کھلے عام پٹرول فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں ،5ملزمان گرفتار

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اورکھلے عام پٹرول کی فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران 05ملزمان گرفتار کر کی35لیٹرکھلا پٹرول ،گیس سلنڈرز اور پیمائشی آلات برآمدکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے ملزم جہانگیر کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے گیس سلنڈرز ،الیکٹرک کانٹا اور پیمائشی آلات برآمد ہوئے،ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے ملزم محمد راشد کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے گیس سلنڈرز ،الیکٹرک کانٹا اور پیمائشی آلات برآمد ہوئے،جبکہ ایس ایچ اوجاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کھلے عام پٹرول کی فروخت کرنے والے 03ملزمان عرفان ،محمد فراز اورغلام شبیر کو گرفتارکرلیا ،ملزم عرفان کے قبضہ سی15لیٹرکھلا پٹرول ،ملزم محمد فراز کے قبضہ سے 10لیٹر کھلا پٹرول اورملزم غلام شبیر کے قبضہ سے 10لیٹرکھلا پٹرول برآمد ہوا ، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پی نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کھلے عام پٹرول کی فروخت اور غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کسی بھی وقت حادثہ کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے کسی کوغیر قانونی پٹرول کی فروخت اور گیس کی ریفلنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں