راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،10ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) راولپنڈی پولیس کاناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔،10ملزمان گرفتارکر کے اسلحہ و ایمونیشن برآمدکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان بلال اورعزیز الرحمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سی02 پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے ،ایس ایچ اوآراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان شاکرحسین اورذانش بھٹی کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سی02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے،ایس ایچ اوکینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عادل کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ اومندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم منیر سلطان کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ اوجاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی02 ملزمان تنویر الحسن اورسید جعفر زمان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے ،ایس ایچ اوکلرسیدان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شفیق کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سی01پستول 32بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ اوکوٹلی ستیاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم غالب کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد ہوا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں