راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،11ملزمان گرفتار ،اسلحہ و منشیات بر آمد

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی11ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2160گرام چرس،40لیٹرشراب اور25روند پستول 30بورکے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے محمد خاورسے 200گرام چرس، تھانہ آراے بازار پولیس نے حارث سے 180گرام چرس،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے محمد آصف سے 315گرام چرس، تھانہ صدرواہ پولیس نے شان زیب سے 300گرام چرس،تھانہ گوجرخان پولیس نے سعید سے 200گرام چرس ،تھانہ مری پولیس نے محمد جنید سے 650گرام چرس،تھانہ پیرودھائی پولیس نے افتخار سے 317گرام چرس،نوید شہزاد سے 10لیٹرشراب،تھانہ رتہ امرال پولیس نے طاہر شاہ سے 20لیٹرشراب،تھانہ صدربیرونی پولیس نے مبارک مسیح سی04لیٹرشراب،تھانہ بنی پولیس نے محمد عثمان سی06لیٹرشراب اور25روند پستول 30بورکے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں