راولپنڈی،تھانہ آراے بازار پولیس کی اہم کارروائی، سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کے 02ملزمان گرفتار

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) تھانہ آراے بازار پولیس نے اہم کاوروائی کرتے ہوئے سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کے 02ملزمان گرفتارکر لئے،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمدکرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا متحرک و منظم گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او آراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کے 02ملزمان دانش اور شاکر کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاہے، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او آراے بازار اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے،متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں