شہرکے مختلف علاقوں میں پارکنگ کے مسائل کوبھی فوری حل کرنے کی ضرورت ہے‘راولپنڈی اسلام آبادسٹیزن فورم

بدھ 30 ستمبر 2020 14:28

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) راولپنڈی اسلام آبادسٹیزن فورم کا اجلاس گزشتہ روزیہاں منعقد ہوا،اجلاس میں جڑواں شہروں میں امن وامان ،ٹریفک اورپانی کی کمیابی سمیت مختلف مسائل کاتفصیلی جائزہ لیاگیا،اجلاس میں آئی جے پی روڈکی ایکسپریس وے کی طرزپرتعمیر ،لئی ایکسپریس وے جیسے عوامی مفاد کے منصوبوں کوفوری شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا،اجلاس کے شرکاء نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ میں غیرمعمولی تاخیراوراس کے نتیجے میںراولپنڈی میں بڑھتے ٹریفک کے مسائل پربھی شدید تشویش کا اظہارکیا گیا،شرکاء نے کہا شہرکے مختلف علاقوں میں پارکنگ کے مسائل کوبھی فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

فورم نے دریا ئے سندھ سے جڑواں شہروں کوپینے کا پانی فراہم کرنے کامنصوبہ بھی فوری شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں