تحریک اہلسنّت کی مرکزی قیادت 3اکتوبرکو راولپنڈی کادورہ کریگی

پیرفیض رسول رضوی ،پیرریاض الحسن شاہ ودیگرقائدین کا شاندار استقبال کرینگے،ڈاکٹرطیب رضاالمدنی

بدھ 30 ستمبر 2020 14:58

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) تحریک اہلسنّت پاکستان کی مرکزی قیادت 3اکتوبرکو راولپنڈی کا دورہ کرے گی،مرکزی چیئرمین تحریک اہلسنّت پاکستان صاحبزادہ پیر محمدفیض رسول رضوی ،مرکزی صدرپیرسیدریاض الحسن شاہ،مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹرمحمدیونس رضوی سمیت دیگرمرکزی وصوبائی قائدین مورخہ3اکتوبر بروزبروزہفتہ راولپنڈی کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کریں گے جہاں وہ ضلع راولپنڈی کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ بعدنمازِ مغرب مرکزی جامع مسجد لالکرتی میںامام احمدرضاخان محدث بریلوی ؒ کی یادمیں منعقدہونے والی مجدداعظم کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارتحریک اہلسنّت ضلع راولپنڈی کے صدرڈاکٹرمحمدطیب رضاالمدنی نے اجتماعات کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ، ڈاکٹرمحمدطیب رضاقادری کاکہناتھاکہ راولپنڈی پہنچنے پر مرکزی وصوبائی قائدین کا شایان شان طریقے سے استقبال کیاجائے گا، ملک کے تمام مسائل کا حل نفاذِ نظام مصطفیﷺ میں مضمر ہے، کیونکہ نفاذ نظام مصطفی سے پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنایا جاسکتا ہے،تحریک اہلسنّت نظام مصطفیﷺ کے نفاذ اورمقام مصطفیﷺ کے تحفظ کیلئے اپنا آئینی و قانونی کرداراداکرتی رہے گی، اجلاس میں علامہ محمدایوب رضوی، علامہ محمدایازرضوی،علامہ محمدرضاقادری،محمدذیشان رضوی،مظہردائودرضوی، غلام مصطفی رضوی،ارحم شہزادرضوی سمیت دیگرعہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں