پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے، ترجمان

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ہوائی جہاز سے پرندوں کے ٹکراؤ کے نتائج سے بخوبی واقف ہے، اعلامیہ

بدھ 30 ستمبر 2020 22:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔ بدھ کو ترجمان کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے ای) ہوائی جہاز سے پرندوں کے ٹکراؤ کے نتائج سے بخوبی واقف ہے۔ ترجمان کے مطابق پرندوں کے ٹکراؤ سے ہونے والے حادثات نا صرف ایئر لائن کے مالی نقصان کا موجب بنتے ہیں بلکہ قیمتی انسانی جانوں کے لئے بھی خطرناک ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ کراچی ایئرپورٹ کی فضائی حدود میں ایک ہی دن میں ہوائی جہازوں سے پانچ بار پرندوں کے ٹکراؤ کی اطلاعات حقائق پر تجاوز ہیں ۔ ترجمان نے کہاکہ مجاز اتھارٹی کی تمام ہوائی اڈوں کے مینیجرز کو پہلے ہی ہدایت جاری ہیں، ہوائی جہاز سے پرندوں کے ٹکراؤ کے واقعات کی روک تھام کے لئے ترجیہی بنیادوں پر احتیاطی اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ سول ایوی ایشن انتظامیہ بلدیاتی اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ائرپورٹس کے اطراف سے کچرا کنڈی کو دوسرے علاقوں میں منتقل کروانے کی کوششیں کر رہی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ پرندوں کی وجہ سے فضائی حادثات کے تناسب کو کم سے کم کرنے کے لئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی جدید الیکٹرانک سسٹم نصب کرنے کا جائزہ لے رہی ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہاکہ ہوائی اڈوں کے قریب رہائشی کچرے کو مقررہ جگہ پر پھینک کر زمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں