راولپنڈی،میٹرو بس کے انجن میں آگ لگنے کی متضاد اطلاعات

بس کا ٹائر جام ہونے سے دھواں نکلا تھا، جس کا انسپکشن ہوا اور ٹائر رواں ہونے پر بس نے سفر جاری رکھا، حکام

بدھ 30 ستمبر 2020 23:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) راولپنڈی کے علاقے رحمن آباد کے قریب میٹرو بس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھنے کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیموں نے میٹرو اسٹیشن رحمن آباد پہنچ کر بس میں لگی آگ پر قابو پایا، واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ بس راولپنڈی سے اسلام آباد جاری تھی، انجن میں لگنے والی آگ سے بس کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

دوسری طرف حکام میٹرو بس سروسز نے بس کے انجن میں مبینہ آگ لگنے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ میٹرو سروس کی بس میں آگ لگی ہی نہیں۔حکام میٹرو بس سروس نے موقف اختیار کیا کہ بس کا ٹائر جام ہونے سے دھواں نکلا تھا، جس کا انسپکشن ہوا اور ٹائر رواں ہونے پر بس نے سفر جاری رکھا۔حکام نے کہا کہ خرابی سے میٹرو بس، مسافر یا اسٹیشن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں