سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد

میرٹ کے مطابق کاروائی نہ کرنے اور ای -ٹیگ نہ جاری کرنے پرایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹسز جاری سی پی اونے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر موقعہ پر احکامات جاری کئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی…کسی بھی مقدمہ میںبے گناہ بندے کو چالان نہ کیاجائے ،سی پی او

پیر 19 اکتوبر 2020 23:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد ، میرٹ کے مطابق کاروائی نہ کرنے اور ای -ٹیگ نہ جاری کرنے پرایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹسز جاری ،سی پی اونے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر موقعہ پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی،کسی بھی مقدمہ میںبے گناہ بندے کو چالان نہ کیاجائے ،سی پی اوراولپنڈی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سی پی او آفس میںکھلی کچہری کا انعقاد کیا،سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والی42 شہریوںکے مسائل سن کرفردا ًفرداً ان کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کیے اور متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی،سی پی او محمد احسن یونس نے ایس ایچ اوچونترہ کومیرٹ کے مطابق کاروائی نہ کرنے اور ایس ایچ اومورگاہ کوشہری کی درخواست پر ای -ٹیگ نہ جاری کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کاحکم دیا، سی پی اونے کہاکہ مقدمات میں میرٹ کو یقینی بنایاجائے اور کسی بھی مقدمہ میںبے گناہ بندے کو چالان نہ کیاجائے ، ایس ایچ اوز اورانچارج چوکیات تھانوں اورچوکیوں میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں پرقانونی کاروائی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں