سی پی اوراولپنڈی کی زیرصدارات جشن عید میلاد النبی ؐ کے جلوسوں اور پروگراموں کے سلسلہ میں اجلاس

جلوس ہائے کے صدور اورانتظامیہ نے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلا یا میوزک اورلائوڈسپیکر کے استعمال پر پابندی ،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے جلوسوں /پروگراموں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی ،سی پی اوراولپنڈی

پیر 19 اکتوبر 2020 23:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) سی پی اوراولپنڈی کی زیرصدارات جشن عید میلاد النبی ؐ کے جلوسوں اور پروگراموں کے سلسلہ میںاجلاس،اجلاس میں جلوس ہائے کے صدور اورانتظامیہ نے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلا یا،میوزک اورلائوڈسپیکر کے استعمال پر پابندی ،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے جلوسوں /پروگراموں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی ،سی پی اوراولپنڈی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس کی صدارت جشن عید میلاد النبی ؐکے جلوسوں اور پروگراموں کے سلسلہ میں اجلاس سی پی اوآفس بریفنگ روم میںمنعقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشن شعیب محمود، ایس پی راول رائے مظہراقبال،ٹریفک سٹاف اور دیگر پولیس افسران سمیت منتظمین جلوس اورمیلاد کمیٹیوں کے صدورنے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ سی پی اومحمد احسن یونس کی کمانڈ میںراولپنڈی پولیس کی جانب سے محرم الحرام اور چہلم کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے پر سی پی اواورراولپنڈی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جس طرح محرم الحرام اور چہلم کے موقع پرراولپنڈی پولیس نے قیام امن کو یقینی بنایا اسی طرح جشن عید میلاد النبیؐ کے مقدس موقع پرامن کے قیام کے لیے راولپنڈی پولیس کے ساتھ ہمارے تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا ،جشن میلاد پرلائوڈسپیکرکے استعمال اورمیوزک پر پابندی ہوگی ،سی پی اونے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے جلوسوں /پروگراموں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی،جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے انٹری پوائنٹس پر باقاعدہ چیکنگ کی جائے گی اورروف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی جائے گی، ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنانے کے لیے سی پی اونے ٹریفک پولیس کو ڈائیورژن پوائنٹس لگا کرٹریفک کے مناسب انتظامات کرنے کے احکامات جاری کیے،سی پی اونے کہاکہ امن کے قیام کے حوالے سے عملی جدوجہد کرتے رہیں گے، امن قائم رکھنا پولیس کی ذمہ داری اور ہماری معاشرتی ضرورت بھی ہے،شہریوں کے تعاون سے محرم الحرام اور صفر المظفر بخیریت گزرا ،اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی ،امن وامان کے قیام اور امت مسلمہ کے اتحاد و حدت کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں