راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ربیع الاول میں خصوصی صفائی پلان کو حتمی شکل دیکر ورکرزکو مختلف شفٹوں میں ڈیوٹیاں تفویض کر دیں

پیر 19 اکتوبر 2020 23:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ربیع الاول میں خصوصی صفائی پلان کو حتمی شکل دیکر ورکرزکو مختلف شفٹوں میں ڈیوٹیاں تفویض کر دیں، کلین اینڈ گرین پنجاب صفائی و انسداد ڈینگی آگاہی مہم کیساتھ ساتھ ربیع الاول کے جلوس کے روٹس کے علاقوں وارث خان،کوہاٹی بازار،جامع مسجد روڈ،ڈینگی کھوئی،راجہ بازار،فوارہ چوک،کمیٹی چوک،اقبال روڈ،مری روڈ سمیت شہرکے دیگر علاقوں کی بھرپور طریقے سے صفائی کی جارہی ہے ،، گلیوں ،بازاروں اور سڑکوں کو دھونے کیساتھ ساتھ شہر میں موجود کوڑا دانوں کو ہنگامی بنیادوں پر صاف کیا جا رہا ہے ،محافل میلاد کی جگہوں پر چھڑکائو اور چونا بھی ڈالا گیا ہے،ورکرز شہر کی گلیوں ،بازاروں ،سڑکوں اور قبرستانوں کی صفائی کرنے میں مصروف عمل ہیں،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑنے کہا ہے کہ شہر کی صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،کوئی کوتاہی اور سستی قابل قبول نہیں،گلیوں ،بازاروں کو صاف ستھرا رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے روٹس اور شہر میں بہترین صفائی یقینی بنائی جائے،صفائی کے عملے کی اضافی نفری تعینات کر کے خصوصی ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور انکی سخت مانیٹرنگ کی جائے،میں خود بھی اچانک دورے کر کے صفائی کا معائنہ کروں گا،ورکرز کی حاضری اور کوتاہی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جائیگا،اس ماہ مقدس میں شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،بھرپور محنت اور لگن سے شہر کو کلین سٹی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں،دریں اثناء پنجاب حکومت کی طرف سے شہریوں کو سستے داموں اشیائے ضرورت کی فراہمی کیلئے شہر میں قائم کئے جانیوالے سستے بازاروں کی صفائی کیلئے اپنے ورکرزکو تعینات کر دیا، کوڑا کر کٹ کیلئے کنٹینرز رکھوا دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں